| شام ڈھلتے تنہائی صبح کو پشیمانی |
| ہے عجیب دنیا بھی ہر قدم پہ حیرانی |
| اے خدائے دو عالم اک صفت عطا کر دے |
| عقل کی فراوانی یا شعورِ انسانی |
| زندگی کے لمحوں میں دو ہی چیزیں ساتھی ہیں |
| ایک ہے اداسی اور دوسری پریشانی |
| جس جگہ پہ خوشبو تھی پیڑ تھے صنوبر کے |
| آج کل وہاں پر بھی دور تک ہے ویرانی |
| پوچھتی ہو تم "میں یاد ہوں تمھیں اب بھی؟" |
| سب کو بھول بیٹھا ہوں تم کون ہو مہارانی؟ |
معلومات