| ببلی نے اِک گائے پالی | 
| چارے کی ہے وہ متوالی | 
| دودھ ہے لذت سے بھرپور | 
| چہرے پر بھی لاوے نور | 
| گائے بولے ، آ ، آ ، آئے | 
| دیکھ کے ببلی خوش ہو جائے | 
| پانی وقت پہ اُس نے پیا | 
| امی نے بھی خوش ہو دیا | 
| اُچھلے کودے ناز دکھائے | 
| ببلی کا دل خوب لُبھائے | 
| خالص دودھ کی ہے وہ مشین | 
| قدرت نے ہے کی تلقین | 
| شکر کرو گے اور میں دوں گا | 
| دامن خوشیوں سے بھر دوں گا | 
    
معلومات