خاک اوڑھے چین سے پھر ہم بھی سوئے ایک دن |
ہجر میں دم گھٹ رہا تھا پر نہ روئے ایک دن |
جب یہاں ہم سر پھروں کو گل میسر نہ ہوئے |
آپ ہی راہوں میں اپنی خار بوئے ایک دن |
ہم ہوئے تائب خدا کی خاص رحمت یہ بھی ہے |
سب گنہ یک مشت ہی پھر ہم نے دھوئے ایک دن |
کوئی ملنے کو بھی آئے تو ہمیں نہ پائے گا |
خود کو بھی ہم نہ ملے ہیں جب ہیں کھوئے ایک دن |
معلومات