شیخ صاحب کا جو عمل ٹھہرے
ان کو سب پر ثواب ملتا ہے
ہم جواباً سوال کرتے ہیں
دیکھیے کیا جواب ملتا ہے
ہم سے ملنے میں ہے حجاب اس کو
غیر سے بے حجاب ملتا ہے
مانگنے کی تو کوئی حد ہوگی
بے طلب بے حساب ملتا ہے

0
1