| شر سے خدا کے دیں کو ہیں یہ بچانے والے |
| جتنے ہیں مصطفیﷺ کہ نوری گھرانے والے |
| ولیوں کے ہیں یہ والی ہے نام انکا عمراںؑ |
| قرآن سے بھی پہلے قرآں سنانے والے |
| یہ جانتے ہیں عمراںؑ اور جانتے ہیں مرسلﷺ |
| حیدرؑ خدا کے گھر میں ہیں جلد آنے والے |
| تو آج بھی ہے زندہ کل بھی رہے گا زندہ |
| نوکِ سناں پہ آکے قرآں سنانے والے |
| تیروں کی موت ہوگی ٹوٹیں گی سب کمانیں |
| اصغرؑ ہیں رن میں آکر اب مسکرانے والے |
| عباسؑ کی ہے آمد اللہ کرے حفاظت |
| حیدرؑ کے مثل اپنا جلوہ دکھانے والے |
| ہم شکلِ مصطفٰیؑ کی آمد ہے رن میں لوگو |
| اہلِ جفا کا اکبرؑ سر ہیں اڑانے والے |
| آفاقیت پہ ہم نے محفل ہے یہ سجائی |
| اہلِ فلک سے ہیں ہم ملنے ملانے والے |
| کہتی ہے ہم سے اب بھی کرب و بلا یہ صائب |
| انصاف کرنے کو ہیں مہںدیؑ بھی آنے والے۔ |
معلومات