| غم سے یا پھر خوشی سے گزریں گے |
| ہم سبھی زندگی سے گزریں گے |
| سب کے چہرے اصل میں دیکھیں گے |
| آپ جب مفلسی سے گزریں گے |
| ساتھ اپنے جو بہتا دریا ہو |
| کیوں بھلا تشنگی سے گزریں گے |
| آپ بھی آئیںگےنظر لیکن |
| آپ جب روشنی سے گزریں گے |
| میٹھا کتنا ہے درد جانیں گے |
| لوگ جب عاشقی سے گزریں گے |
معلومات