"مری معصوم شہ بانو!" |
وفا کیا چیز ہے |
عشق و محبت کس کو کہتے ہیں ! |
نہ وہ لیلیٰ ہے اب زندہ |
نہ وہ مجنوں لقب زندہ ! |
یہ سب اگلے زمانے کے |
فسانے ہیں ! |
کتابِ وقت میں شامل ورق |
سارے پُرانے ہیں ! |
مرا اک مشورہ مانو |
مری معصوم شہ بانو! |
کسی سے دل لگانے کی |
حماقت اب نہیں کرنا ! |
گئے وقتوں کی تصویروں میں |
پھیکے رنگ مت بھرنا !! |
(فیروز ناطق خسروؔ) |
(02-07-2019) |
معلومات