| حوصلہ شکنی ہونی نہیں چاہیے |
| اپنی پلکیں بھگونی نہیں چاہیے |
| دل محبت کی زرخیز کھیتی ہے سو |
| اس میں نفرت تو بونی نہیں چاہیے |
| عشق میں ہوتے تو ہیں بہت حادثے |
| کوئی ان ہونی ہونی نہیں چاہیے |
| ہم غریبوں نے تھاما ہے دامن ترا |
| حوصلہ شکنی ہونی نہیں چاہیے |
| کوئی تکلیف دے نہ پریشاں کرے |
| زندگی اتنی سونی نہیں چاہیے |
معلومات