| اپنی غلطی قبول کر لی ہے |
| ہاں محبت کی بھول کر لی ہے |
| شعر سن کر وہ مسکراتے ہیں |
| داد ہم نے وصول کر لی ہے |
| لوگ کہتے ہیں اس کو پانے کی |
| جرأت ہم نے فضول کر لی ہے |
| آنکھ نے ان کہی کہانی پڑھی |
| دل نے دستک قبول کر لی ہے |
| آنکھ ملتی نہیں ملانے سے |
| دل نے ایسی کیا بھول کر لی ہے |
معلومات