| مرے غم کو تو ہلکا جانتا ہے |
| قبر کا حال مردہ جانتا ہے |
| ہماری پیاس سے الجھا نہیں ہے |
| ہماری پیاس دریا جانتا ہے |
| کوئی مر کر بھی زندہ ہو گیا ہے |
| کوئی زندہ ہے مردہ جانتا ہے |
| وفاداری کی باتیں مت کرو تم |
| تمہیں تو شہر پورا جانتا ہے |
| وہی کل کاٹنا ہے تجھ کو ازہر |
| جو تو نے آج بویا جانتا ہے |
معلومات