| جو حرؑ کو حق کا راستہ دکھا دیا حسینؑ نے |
| بجھا ہوا تھا اک دیا جلا دیا حسینؑ نے |
| نماز میں حسینؑ میں تلاش فرق مت کرو |
| یہ فرق بچپنے میں ہی مٹا دیا حسینؑ نے |
| بتاؤں آج میں تمھیں کہ کس نے تم کو کیا دیا |
| شراب دی یزید نے خدا دیا حسینؑ نے |
| ہیں دے رہے یہ ماتمی جو خوں کا پرسہ جا بجا |
| سلیقہ ان کو جینے کا سکھا دیا حسینؑ نے |
| بتاؤں کیسے ماتمی کے زخم ٹھیک ہوگئے |
| دعائیں دیں بتول نے صلہ دیا حسینؑ نے |
| جگہ جگہ گلی گلی ہے ماتمِ حسینؑ ہے |
| جہاں میں دیکھو اس قدر بڑھا دیا حسینؑ نے |
| نجاستوں کی پیدا ہیں یہ مولوی یہ فتوی گر |
| مگر انہی کے فتووں کو اڑا دیا حسینؑ نے |
| کرو کرو علیؑ علیؑ جناں میں بھی لکھا علیؑ |
| سبق یہ ایسا جان لو پڑھا دیا حسینؑ نے |
| علیؑ کو چھوڑ کے یہاں جو آگیا ہے مولوی |
| عزا کے فرش سے اُسے اٹھا دیا حسینؑ نے |
| علیؑ نے علم کر دیا کُشادہ صائب آپ کا |
| عزا کا شاعر اس لئے بنا دیا حسینؑ نے۔ |
معلومات