احمد سرور، سب کا پیارا
آقا نیارا، سلطاں ہمارا
نورانی ہے ذات محمد
محرمِ راز ہے، آنکھ میں تارا
خلق میں شامل، واصلِ باللہ
دلبر رب کا، سب سے نیارا
اُن کا کرم جو پار لگائے
دیتا نصرت، جن سے اشارہ
دلبر ہادی، جان سے پیارے
ذکرِ ہے اُن کا، جان سے چارا
طوفاں اس کی ناؤ بچائے
جس نے بھنور میں، اُن کو پکارا
فرقت کب، محمود کو بھائے
سلطانِ من، دل کو پیارا

0
4