د یکھا تے ہیں راہ حرم ، پیارے آنسو
مٹاتے ہیں رنج و اَلم، پیارے آنسو
خطاؤں پہ نادم رہیں ہر گھڑی جو
یہ رکھتے ہیں اُن کا بھرم، پیارے آنسو
گناہوں سے لبریز بیمار دل پر
برستے ہیں بن کے کرم، پیارے آنسو
نہیں آتے حرفِ دعا جب لبوں پر
دعاؤں میں ہوتے ہیں گم پیارے آنسو
خطا کار سجدوں میں روتا ہے جس دم
وہ ہوتے ہیں رب کا کرم پیارے آنسو
عَتیقؔ! اشکِ توبہ کا فیضان ہے یہ
بنا دیتے ہیں محترم، پیارے آنسو

0
9