یہ جو پروازِ جنوں ہے نہ گنوانے دینا
اپنی نسلوں کو حقیقت کے خزانے دینا
برطرف ہونے کے اسلوب پتہ ہوں اُن کو
موت برحق ہے تو حق بات بتانے دینا
حق بجانب ہوں تو سر کاٹ دیے جاتے ہیں
ہو جو لازم تو کوئی رسم نبھانے دینا
اب کہ محسن بھی زمانے سے ہوئے جاتے ہیں
ہو جو ممکن تو مظاہر سی مثالیں دینا
میرے بختوں کی سیاہی مرے بچوں پہ گرے
اے خدا مجھ پہ یہ نوبت نہیں آنے دینا

0
48