شاہ دیںؐ پر جو لٹائے جان ہے |
کیا نرالی پا سکے وہ شان ہے |
سامنے راہ عمل قرآن ہے |
مرد مومن کی یہی پہچان ہے |
سینہ میں فکر نبیؐ ہو جاگزیں |
روز محشر پھر اسے فرحان ہے |
قول شاہ مصطفیؐ پر ہے نظر |
اسوۂ اکرمؐ پہ دل قربان ہے |
پھوٹی امید سحر کی ہے کرن |
چھٹ گیا بعثتؐ سے ہی سوہان ہے |
راہ حق سے روشناسی ہو گئی |
احمد مختارؐ کا فیضان ہے |
صدقہ آقاؐ پائی ناصؔر رہبری |
آشنائے منزل عرفان ہے |
معلومات