| سَحَر کی پہلی کرن کیوں اُفَق پہ آتی نہیں |
| شبِ سیاہ بھی کیوں اپنے گھر کو جاتی نہیں |
| مٹائی جاتی ہیں حرفِ غلط کی صورت وہ |
| جو خیر کے لیے قومیں قدم اٹھاتی نہیں |
| صُعُوبت اور مشقت جنہیں پسند نہیں |
| تو ان کے واسطے دھرتی بھی گل کھلاتی نہیں |
| پرا نے گھر کو گرا کر نیا بنانا ہے |
| کہ کاہلوں کو تو تعمیر منہ لگاتی نہیں |
| وہ قوم جس کو میسر نہیں کوئی رہبر |
| نَشاۃِ ثانی کا بِیڑا کبھی اٹھاتی نہیں |
| شِعار جن کا اِطاعت ہے آگ ان کی غلام |
| کسی بھی حال میں ان کو کبھی جلاتی نہیں |
| ہمیشہ حق و باطل کا بول بالا ہے |
| کہ جھوٹ سے کبھی سچائی مار کھاتی نہیں |
| رکھو خدا پہ توکل بھلائی اس میں ہے |
| خدا سے دوستی انسان کو رلاتی نہیں |
| دیا اُمِید کا بجھنے نہ دینا تو بھی حسن |
| کہ کامیابی بزدل کو منہ لگاتی نہیں |
معلومات