کاروانِ الفت کے ہو میر بوبکر |
عاشقانِ سرور کے ہو پیر بوبکر |
مال و جاں وارا ہے تو نے مصطفی پر |
تو وفائے سرور کی تصویر بوبکر |
خلق میں ہو افضل بشر نبیوں کے بعد |
واہ کیسی ہے تیری توقیر بوبکر |
ہے مصدَّق صدیق کا رب کا قرآں |
آیت التوبہ کی ہے تفسیر بوبکر |
تیرا مدفن ہے گنبدِ شاہِ عالم |
واہ کیا اعلی تیری تقدیر بوبکر |
نام تیرا ہے نقش عاجز کے دل پر |
راہِ الفت میں ہو مرے پیر بوبکر |
معلومات