| یہ مزاج اپنا جوانو ایسا ہی دلدار ہے |
| ان حسیناؤں سے پل میں ہی ہو جاتا پیار ہے |
| اس لیے جاتا ہوں یونیورسٹی سج دھج کے میں |
| کیوں کہ یارو افسراؤں کی وہاں بھر مار ہے |
| شوق ان کے ہیں مہنگے اور سٹائل ہیں عجب |
| لفٹ کرواتی ہیں اس کو پاس جس کے کار ہے |
| کب ٹھہرتی ہیں کسی اک پر, کہ ان کے پاس تو |
| کوئی جانو کوئی دلبر اور کوئی یار ہے |
| ان حسیناؤں کا لائف میں مری ہے رول یوں |
| پہلی جاناں ، دوسری بے کار ، تیجی پیار ہے |
معلومات