| دلِ ناداں کو خسارہ بھی تو ہو سکتا ہے |
| پھر نہ ملنے کا اشارہ بھی تو ہو سکتا ہے |
| ہر مسافر پہ نہ کر اتنا بھروسہ غافل |
| راہزن کوئی تمھارا بھی تو ہو سکتا ہے |
| ڈوبنے والے کو گرداب سے کیا خوف یہاں |
| ڈوب جانا ہی کنارہ بھی تو ہو سکتا ہے |
| اپنی آنکھوں کے چراغوں کو بجھانا نہ ابھی |
| تیرگی میں کوئی تارہ بھی تو ہو سکتا ہے |
| روٹھ جانے پہ اُسے چھوڑ نہ دینا عادلؔ |
| وہی تقدیر کا لکھّا بھی تو ہو سکتا ہے |
معلومات