| زندگی کا رنگ اچھا تو ہے لیکن عارضی ہے |
| مبتلا ہوں بس اسی اک سوچ میں کیا لازمی ہے |
| منتظر ہیں یہ نگاہیں کوئی میرے در پہ آئے |
| ایک مدت ہو گئی ہے رابطہ بھی ملتوی ہے |
| ایک جب منزل ہو تو پھر چال بھی تو ایک ہی ہو |
| بس یہی سیکھا ہے دنیا نے بہتر عاجزی ہے |
| ذائقے سب بھول چکا یاد بس اتنا ہے مجھ کو |
| یاد میں تیری وہی اک منفرد سی تازگی ہے |
| تو مقدر میں نہیں تو اس میں کوئی بہتری ہے |
| چار دن کی زندگی میں آج کا دن آخری ہے |
معلومات