| رب کی رحمت برسی مجھ پر نعتوں کا آغاز کیا |
| داد بھی رب نے عطا کی مجھکو یارو میں ممتاز کیا |
| دونوں جہاں میں عزت والا کام یہی ہے جنابِ وا لا |
| ان کی نعتیں پڑھنے والا الله نے گلناز کیا |
| ناز نہیں مجھے ذات پہ اپنی میں تو نکماں کارا ہوں |
| تیرا ہوں یہ ناز ہے مجھکو تجھ پر میں نے ناز کیا |
| لکھتے ہیں وہ عتیق فرشتے جو بھی عمل تو کرتا ہے |
| میں نے اس عنوان میں اُن کو اپنا ہی دمساز کیا |
معلومات