وارے تھے جس نے جہاں دونوں محبت میں تری |
اس سے تم پوچھ رہے ہو کہ وہ کیا لایا تھا۔ |
دیکھا جب تیرا وہ نازک سا گلابی چہرہ |
سبھی لوگوں کے لیے ہی میں حیا لایا تھا |
لوگ اب کہتے ہیں ویران ہوا ہے یہ چمن |
میں جب آیا تھا یہاں تازہ ہوا لایا تھا |
عشق کا جام جو پیتے ہیں وہ رہتے ہیں مگن |
پارسا کعبے میں جا کر ہی خدا لایا تھا |
تم سے مل کر جو میں بچھڑا تو مجھے یاد آیا |
بد دعا پہلی محبت کی اٹھا لایا تھا |
معلومات