ہمارا صبر ثمر ہے ذرا سا رک جاؤ
بہت قریب سحر ہے ذرا سا رک جاؤ
کبھی تو رک کے ذرا جائزہ تو لے لیتے
تمہارا رستہ اِدھر ہے ذرا سا رک جاؤ
تمہیں ہزار اندیشے ہزار بے چینی
یقین تیغ جگر ہے ذرا سا رک جاؤ
تمہیں خبر ہی نہیں کچھ بھی قافلے والو
تمہارا رستہ کدھر ہے ذرا سا رک جاؤ
کسی کے غم کا مداوا تمہارے سر پر ہے
یہی مرادِ سحر ہے ذرا سا رک جاؤ

0
23