مدینہ نبی کا بڑا خاص ہے |
چلی جس جگہ سے ہوا خاص ہے |
دہر پر اسی سے کرم کی گھٹا |
یہ کرتی نبی کی ثنا خاص ہے |
اگر سمجھیں اس کی سُبُک چال کو |
یہ جانیں گے اس کی ادا خاص ہے |
عجب خیر بانٹے جدھر جائے یہ |
چھپی اس میں بخشش عطا خاص ہے |
سکونِ دروں بھی اسی کا ہے دان |
قبول اس میں دائم دعا خاص ہے |
اندھیرے دہر کے اسی سے چھٹے |
دلوں کو یہ دیتی ضیا خاص ہے |
ہے محمود فاراں میں شہرِ نبی |
جگہ دل میں جس کی بڑی خاص ہے |
معلومات