| غافل ، نظامِ خیر سے اب تک ہے ایشیا |
| یورپ ، دفاعِ شر میں ہے عرصہ سے ہوشیار |
| اس رزمِ مرگ و زیست میں ساکت ، تماشا بیں |
| ترک و عرب کا قوتِ ایراں پہ انحصار |
| خطرہ ، وجودِ بزمِ جہاں کے لیے ہے وہ |
| جس پر جہانِ نو کی معیشت کا ہے مدار |
| ٹوٹا غرورِ قوتِ تسخیرِ کائنات |
| اب دشتِ "مڈل ایسٹ " کو کس کا ہے انتظار ؟ |
معلومات