نیک ہے, مُہذب ہے, حق ہے سیرتِ عثمانؓ
حق دِلوں پہ ہی کُھلتی ہے حَقیقتِ عثمانؓ
اُونچی ہے بہت ہی اُونچی ہے رِفعتِ عثمانؓ
کیا بَیاں ہو گی ہم سے شان و شوکتِ عثمانؓ
کر رَہے تھے ابنِ حیدرؑ حفاظتِ عثمانؓ
کُل زَمانے نے دیکھی جاہ و حشمتِ عثمانؓ
اِن کا رُتبہ اُونچا ہے, اِن کی شان اعلیٰ ہے
یہ ہیں جامعِ قرآن, یعنی حضرتِ عثمانؓ
ہیں یہی حَیا والے, ہیں یہی رَضا والے
دیکھ عِصمتِ عثمانؓ, دیکھ زینتِ عثمانؓ
روزِ حشر خوش ہوں گے, میرے مصطفیٰؐ مجھ سے
ہے بَسی ہُوئی میرے دل مِیں اُلفتِ عثمانؓ
یہ رَفیق ہیں فردوسِ بَریں میں حضرتؐ کے
کس بَلندِی و رِفعت پر ہے قسمتِ عثمانؓ
ہم نے بیعتِ رِضواں سے یہ جانا ہے شاہدؔ
دستِ روحِ عالمؐ ہے دستِ حضرتِ عثمانؓ
محمدشاہدؔعلی صابری

0
1