گھرانہ جن کا اعلی وہ، حسین ابن علی ہیں
ثنا خواں دست بستہ وہ، حسین ابن علی ہیں
نواسے ہیں نبی کے، لعل و گوہر فاطمہ کے
عظیم الشان رتبہ وہ، حسین ابن علی ہیں
سخاوت میں، سیادت میں نہ ان کا کوئی ثانی
کیا دکھ کا مداوا وہ، حسین ابن علی ہیں
بلا خوف و خطر قربان اپنی جان کر دی
شہادت جن کی بالا وہ، حسین ابن علی ہیں
کبھی جھکنا نہیں باطل کے ناصؔر سامنے ہے
دکھایا حق کا رستہ وہ، حسین ابن علی ہیں

0
40