آمد مصطفیؐ کا شیریں نظارہ اچھا |
عید میلاؐد ہے شامل وہ مہینہ اچھا |
قابل دید حسیں گنبد خضرؐی اچھا |
باعث امن و سکوں روضہ ء آقؐا اچھا |
منزلت شہر محبت کی نمایاں تر ہے |
سارے شہروں کی بہ نسبت ہے مدینؐہ اچھا |
آئی صحرا میں بہاریں، ہوئی راہیں روشن |
گزرے سرکارؐ جہاں سے ہیں وہ رستہ اچھا |
چاہتیں مثل صحابہؓ کی طرح ہو بے لوث |
سرور کونینؐ سے الفت کا ہے شیوہ اچھا |
دین کی محنتیں دن رات بجا لانی ہیں |
ہے نبھانا ہمیں دعوت کا فریضہ اچھا |
عشق سیرتؐ میں جو پایندگی چاہے ناصؔر |
دل میں پھر حسن عمل کا ہو ارادہ اچھا |
معلومات