کرم کی نظر ہو حبیبِ خدا
سخی دلربا اے شہے دو سریٰ
اے انعامِ خالق کے قاسم پیا
تو مقصودِ ہستی نبی مصطفیٰ
شہا تجھ کو کوثر خدا سے ملی
ہے لولاک تم نے اسی نے سنا
خدا سے ہیں تم پر درود و سلام
ہیں نغمات تیرے دہر کی ثنا
تو مخلوقِ خالق میں مختار ہے
ملے تم کو رتبے وریٰ الوریٰ
صفِ انبیا میں تو سرتاج ہے
مقیمِ دنیٰ اے شہے انبیا
گدا تیرے در پر ہیں سلطان بھی
شہنشاہِ شاہاں رسولِ خدا
حبیبی کہا ہے خدا نے تمہیں
اے جانِ جہاں تیرے درجے عُلیٰ
ملے جامِ وحدت عطا میں سخی
اے ساقیء کونین صلے علیٰ
پڑھیں مصطفیٰ پر صلاۃ و سلام
ہیں محمود داتا نبی مصطفیٰ

3