ہے فیاض در یہ رسولِ خدا کا
سخی پیارے ہادی ضیائے الہ کا
چمک اس سے پائیں فلک کے ستارے
ہے روشن مقدر نبی کے گدا کا
رسائی ہے ملتی کرم سے نبی کے
دیالو ہے در یہ شہے دو سریٰ کا
درِ مصطفیٰ بانٹے رحمت خدا کی
عجب رنگ دیکھیں یہاں کی فضا کا
ملے دان نوری سخی کی عطا سے
سخی ہے گھرانہ نبی مصطفیٰ کا
اگر جائے مدفن یہ وادی ہو اُن کی
میں ممنون ہوں گا سدا اس غنیٰ کا
ہے محمود یہ در نبی جانِ ما کا
حسیں جانِ جاناں سخی بادشاہ کا

2