| ہمارا ہے مکتب یہ دار القران |
| یہاں سے ملا ہم کو علم و بیان |
| یہاں ہم نے سیکھا ہے رب کا کلام |
| محبت سے لیتے ہیں خالق کا نام |
| پڑھاتے ہیں استاد ایسے یہاں |
| ستاروں میں ہو چاند جیسے یہاں |
| نبیؐ کی سکھائی ہے سنت یہاں |
| خدا کی برستی ہے رحمت یہاں |
| کریں گے زمانے میں مکتب کا نام |
| پڑھیں گے پڑھائیں گے ہم صبح و شام |
| ہمارا ہے مکتب یہ دارالقران |
| یہاں سے ملا ہم کو علم و بیان |
معلومات