چاند تارے بنا رہا ہوں مَیں
یوں سیاہی مٹا رہا ہوں مَیں
اپنے بچوں کے واسطے روشن
گھر کا رستہ سجا رہا ہوں مَیں
پیاس علم و ہنر کی مٹ جائے
نئے مکتب بنا رہا ہوں مَیں
علم و دانش شعور کی باتیں
نسلِ نو کو بتا رہا ہوں مَیں
لوگ جاویدؔ! خوش رہیں سارے
ایسا اِک گیت گا رہا ہوں مَیں

1