| اب کی بار میرا دل بھی اداس تو نہیں |
| میں امید اپنی ہوں کوئی یاس تو نہیں |
| خود کو ڈھونڈ کر میں نے دیکھا پر نہیں ملا |
| پوچھو اُن سے میں کہیں اُن کے پاس تو نہیں |
| تشنگی میں ہے مرے ہونٹوں کو مذاق سا |
| خشک ہونٹ مجھ سے کہتے ہیں پیاس تو نہیں |
| تیری یادوں سے نکل کر میں نے یہ دیکھا ہے |
| بِن ترے مجھے کوئی شخص راس تو نہیں |
| جب بھی چاہا اُس نے رد کر دیا، میں نے کہا |
| عشق ایک سچ ہے کوئی قیاس تو نہیں |
معلومات