ذکرِ نبی میں مولا لذت نصیب ہو
ہر کارِ خیر والی ہمت نصیب ہو
یہ مال جان عزت اُن پر نثار سب
عشقِ حبیب دے جو طاقت نصیب ہو
دیکھوں دلِ حزیں کو دنیا سے بے نیاز
یوں دانِ مصطفیٰ سے راحت نصیب ہو
سرکار کا مدینہ کونین کی ہے شاں
سطوت کے جلوے دیکھوں رِقّت نصیب ہو
ہے دل کو آس ہر دم روضہ کریم کی
منظر ہوں سامنے وہ لذت نصیب ہو
گزریں یہ رات دن اب نوری مدینہ میں
مسجد میں حاضری کی قربت نصیب ہو
محمود یہ دعا ہے مولا کریم سے
مجلس میں حاضری کی طاقت نصیب ہو

0