خالق کی خاص ہے یہ عنایت غدیر کی |
واجب ہر ایک پر ہے اطاعت غدیر کی |
سنت ہے مصطفےؐ کی یہ سنت غدیر کی |
ہے مومنو پے فرض حفاظت غدیر کی |
کیا ہے اسی سے جان لو عضمت غدیر کی |
قرآن کر رہا ہے تلاوت غدیر کی |
مہدیؑ کے ہاتھوں ہوگا وہ فی النار باالیقیں |
جس جس نے کی ہے سن لو بغاوت غدیر کی |
اس کا خدا نبیؐ سے نہیں کوئی واسطہ |
دل میں نہیں ہے جسکے بھی چاہت غدیر کی |
فرمان ذکی اپنا عقیدہ ہے بس یہی |
جنت میں لےکے جاۓ گی الفت غدیر کی |
معلومات