جو تشریف لائے نبی مصطفیٰ
مدینے کو گوناں سجایا گیا
یہ خطہ درخشاں منور ہوا
کہ آئے ہیں اس جا حبیبِ خدا
کرم کی مدینے سے آئی ہوا
معطر ہے کتنی دہر کی فضا
ملی اس کو عزت خلق میں بڑی
کہ سلطاں یہاں ہیں نبی مصطفیٰ
ہے شاہِ جہاں کا حرم بھی ادھر
جہاں نوریوں کا گزر ہے سدا
بھریں جھولیاں سارے مہمان آئے
مدینے سے خالی کوئی کب گیا
ہیں نعمت کے قاسم سخی دلربا
خدا کے خزانے نبی کی عطا
ازل سے جو داتا ہیں صلے علیٰ
ہیں محمود ہادی نبی مصطفیٰ

27