| سجائے خدا نے جو منظر ہیں پیارے |
| نبی کے لئے ہیں یہ سارے کے سارے |
| صفِ انبیا میں امام الامم ہیں |
| یہ دلبر خدا کے یہ ہادی ہمارے |
| وہ شہکارِ قدرت خدا کے ہیں بندے |
| بنے جن سے پیارے دہر کے نظارے |
| ہے لولاک شانِ رسالت میں آیا |
| ہیں مداح جن کے فلک میں ستارے |
| زمین و زماں سارے دونوں جہاں بھی |
| سدا نغمے ان کے نبی کے ہیں بارے |
| بنی نوعِ انساں بچائی نبی نے |
| کھڑے تھے جو بالکل جہنم کنارے |
| خدا کے ہیں احساں نبی شاہِ مرسل |
| جو سرور ہیں محمود محسن ہمارے |
معلومات