| سوچتا ہوں کروں ان سے اظہار اب |
| ان کو تکتے ہی سل جاتے ہیں میرے لب |
| رو برو دل کی باتیں زباں پر صنم |
| لا سکوں مجھ میں اتنی جسارت ہے کب؟ |
| اس کی یادوں میں رہتا ہوں ہر دم مگن |
| دل کو رہتی ہے پل پل اسی کی طلب |
| وہ عزیز از دل و جاں ہیں اتنے مجھے |
| نام ان کے کروں اپنی سانسیں میں سب |
| میری مسحور اس قدر ہوئی خرد |
| ان کے خوابوں میں عاجز گزرتی ہے شب |
معلومات