امت نے پکارا آئی لبھ یو محمد ﷺ
سرکار ہمارا آئی لبھ یو محمد ﷺ
.
آیا نہ کوئی جگ میں سرکار کے جیسا
ہر آنکھ کا تارا آئی لبھ یو محمد ﷺ
.
تم جیل میں ڈالو یا سولی پہ چڑھا دو
ہوگا یہی نعرا آئی لبھ یو محمد ﷺ
.
عاشق کو نہیں ہوتی ہے جان کی پرواہ
ہے عشق ہمارا آئی لبھ یو محمد ﷺ
.
جس دل میں ہے روشن تیرے عشق کی قندیل
اس دل نے پکارا آئی لبھ یو محمد ﷺ
.
صدقے میں محمد کے یہ دنیا بنی ہے
ہر شے ہے اتارا آئی لبھ یو محمد ﷺ
.
سینے سے لگاتے ہیں ٹھکرائے ہوے کو
ہر اک کا سہارا آئی لبھ یو محمد ﷺ
.
اک جان نہیں ان پر ہے سو جان فدا گلؔ
ہے جان سے پیارا آئی لبھ یو محمد ﷺ

0
3