| صاحب ہوش و ہنر سب کو بناتے استاد |
| علم و حکمت کو دلوں میں ہے بساتے استاد |
| درس شائستگی سے فیض جہاں کو بخشا |
| زیست کی ساری اداؤں کو سکھاتے استاد |
| ہو ذکی یا غبی وہ رکھتے نظر یکساں ہیں |
| حق پرستانہ ہی انصاف جتاتے استاد |
| مقدرت اور لیاقت سے تراشے ہیرے |
| فرض ہر حال مگر کیسے نبھاتے استاد |
| ناز جزبوں پہ کرے سارا زمانہ ناصؔر |
| قوم کی دل میں کڑھن اپنے سجاتے استاد |
معلومات