| کونین میں زینت ہے سرکار کے آنے سے |
| یہ غایتِ خالق ہے دارین سجانے سے |
| محبوبِ خدا سے ہیں سب راحتیں ہستی میں |
| یہ بات سمجھ آئے سر در پہ جھکانے سے |
| تسکینِ دل و جاں ہیں سرکار کے کُل کہنے |
| ہیں خوشیاں دل و جاں میں ہر بات سنانے سے |
| ہر سمت مدینے سے باران کرم آئیں |
| دارین میں رونق ہے آقا کے بہانے سے |
| ہر چیز فروزاں ہے انوارِ مدینہ ہیں |
| تھے ظلم یہاں کتنے لو خبریں زمانے سے |
| بارانِ کرم ہر جا سرکار کے کوچے میں |
| کیا لطفِ عنایت ہے ان ابر کے چھانے سے |
| سرکار کے ناتے سے محمود بھلے مانگیں |
| ہر ایک کو دیتے ہیں مولا کے خزانے سے |
معلومات