میرے خوابوں میں اک وادی تھی
واں اک لڑکی بہت سادی تھی
پھول اچھے لگتے تھے اس کو
پڑھنے لکھنے کی وہ عادی تھی
گم رہتی تھی خیالوں میں اپنے
خوابوں میں جیسے آزادی تھی
باہر سے تو خوش ہی تھی وہ
دل سے ہر خوشی جلادی تھی
میں خوش تھا جو اس نے مجھکو
پل بھر کی دل میں جگہ دی تھی
میں آوارہ سا اک لڑکا
وہ مرے خوابوں کی شہزادی تھی

0
40