| بحرِ جود و سخا وہ شہِ دو سرا |
| ان کے در سے ملے ہے ہمیں ہر عطا |
| انکا ثانی نہ مخلوق میں کوئی بھی |
| وہ امامِ رُسُل ہیں، وہ خیرالوری |
| جن کی قسمیں اٹھاتا ہے ربِّ جہاں |
| وہ ہی خیرالبشر ہیں ،حبیبِ خدا |
| مصطفی کے فقیروں میں ہیں بادشاہ |
| آقا بحرِ سخا ہیں،سراپا عطا |
| ان کی تخلیق کی رب عالم نے یوں |
| وہ کہ شمس الضحیٰ ہیں وہ بدرالدجی |
| نعرہ ہے بر لبِ اہلِ سنت یہی |
| مصطفی دلربا، مصطفی رہنما |
| ہو مدثر پہ چشمِ کرم یا نبی |
| خواب میں وہ تکے چہرۂ والضحی |
معلومات