جن کی عطا سے روشن طالع بشر کے ہیں
تاباں انہی سے گوشے مہر و قمر کے ہیں
فٰیاض مصطفیٰ سے اجرا ہیں رحمتیں
نوری اسی کرم سے منظر سحر کے ہیں
یادِ نبی سے ہر دل ہوتا ہے باغ باغ
گلشن نظارے تابع ایسے اثر کے ہیں
حرکت میں ان سے آئے دھاگے دہر کے کل
ہر جا جو دان بکھرے کس کی نظر کے ہیں
جنت میں ہوں فضائیں گلشن جہان کے
اُن سے ہیں فیض لیتے چاہے کدھر کے ہیں
عشقِ نبی جہاں میں لطفِ حیات ہے
ہستی پہ کرم ہیں جو خیر البشر کے ہیں
محمود ذکرِ دلبر نغمہ حیات کا
افراد اس میں شامل پورے دہر کے ہیں

21