اپنے وعدوں سے کب تک مکر جاؤ گے
پاس پیماں نہیں تو کدھر جاؤ گے
مان لو با وفا بن کے رہنا سدا
کام سے ورنہ جان جگر جاؤ گے
کھوج نایاب گوہر کی ممکن ہے تب
گہرے دریا میں جب تم اتر جاؤ گے
عزم توبہ کرو گے نہ ہوگی خطا
خوف معبود برحق سے ڈر جاؤ گے
بن سکو ہارتے ہارتے سورما
ٹھوکریں کھاتے کھاتے سنور جاؤ گے
مشکلوں سے نہ گھبراؤ گے گر یہاں
بچ کے طوفان سے بے خطر جاؤ گے
کھوؤ گے شوق و رفتار ناصؔر نہیں
زیست کے پیچ و خم سے گزر جاؤ گے

0
5