| عاشقوں کا اثاثہ ہے نعتِ حضورﷺ |
| عشق کا بھی تقاضہ ہے نعتِ حضورﷺ |
| پڑھ لو الحمد سے لے کے والناس تک |
| رب نے قرآں اتارا ہے نعتِ حضورﷺ |
| اِس جہاں اُس جہاں میں لگا دے جو پار |
| ایسا کامل وظیفہ ہے نعتِ حضورﷺ |
| مستجابی دعا کی ہو مقصود گر |
| اس کا آساں طریقہ ہے نعتِ حضور ﷺ |
| کاش اللہ نکیرین سے یہ کہے |
| کچھ نہ پوچھو یہ پڑھتا ہے نعتِ حضور ﷺ |
| ۔ |
| ناز سے بیش قیمت جو تجھ کو ملا |
| اے مدثر وہ ورثہ ہے نعتِ حضور |
معلومات