| اچھے کو ہر کوئی اچھا دکھائی دے |
| بر ے کو ہر کوئی برا دکھائی دے |
| اپنوں سے کرتے ہیں سب پیار پر اچھا |
| وہ جسے غیر بھی اپنا دکھائی دے |
| یارو قوت ارادی ایک نعمت ہے |
| با عمل ہی کو تو اللہ دکھائی دے |
| جو مقامِ خودی کو کھوج لیتا ہے |
| بے خُودِی میں اسے ضیاء دکھائی دے |
| روشنی بھی نفس کے قیدیوں کو تو |
| ہاں گَھٹا ٹوپ اَن٘دْھیارا دکھائی دے |
| ہر برائی سے چھٹکارا بھی ممکن ہے |
| گر ر حی م اور رحماں دکھائی دے |
| نیکی کو جس نے بھی تا بع بدی کے کیا |
| اچھا ئی میں اسے بَلا دکھا ئی دے |
معلومات