| مسرت شادمانی ہے دلوں میں آشتی آئی |
| مقدر جاگے ہستی کے فضائے راستی آئی |
| حسیں نغمے گلستاں میں بہاریں گیت گاتی ہیں |
| قدم جاناں کے آئے ہیں چمن میں تازگی آئی |
| بڑی مدت سے تاریکی جہاں میں پیر گاڑے تھی |
| درخشانی جہاں میں ہے نبی سے چاندنی آئی |
| حسیں آئے ضیا آئی دہر میں رونقیں چھائیں |
| حِلم پھیلا جہاں بھر میں تحمل سادگی آئی |
| اجیرن تھا یہاں جینا لگے دارِ محن سا تھا |
| سخی احسانِ مولا سے کراں تک دیدنی آئی |
| خزاں کی زد میں گلشن تھا فضا افسردہ افسردہ |
| نویدِ جاں فزا سن کر نئی تازہ کلی آئی |
| ضیا پاشی مدینے سے ضمیرِ دہر میں پھیلی |
| ہوئے روشن حسیں منطر ارم سی تازگی آئی |
| محبت فیضِ یزدانی ملے گا خیر سے اُس کو |
| حضورِ سیدِ سرور ندا جس کی چلی آئی |
| سخن کا ساز خفتہ تھا دلِ محمود میں شاید |
| عطائے مصطفیٰ سے یوں تخیل میں جِلا آئی |
معلومات