| خالی پیلی نہ یوں کلام کریں |
| کر لیں وعدہ تو پھر تمام کریں |
| سب کو دیجے سلامتی کی دعا |
| دشمنوں کا بھی احترام کریں |
| لفظ ہی دل کو توڑ دیتے ہیں |
| گفتگو میں بھی اہتمام کریں |
| سچ اگر بولیں اپنے بارے میں |
| جینا اوروں کا نہ حرام کریں |
| عشق میں مقتدی بنیں ہم لوگ |
| اپنے محبوب کو امام کریں |
| مسئلہ بیٹھ کر نہ حل ہوگا |
| اپنی تلوار بے نیام کریں |
| رات جنگل میں ہم گزاریں گے |
| روشنی کا تو انتظام کریں |
معلومات