| خالقِ عالم نے فرمایا ہے یہ قرآن میں |
| ہے بشر پر منفرد رکھا انہیں انسان میں |
| یا علیؑ مشکل کشا میری مدد فرمائیے |
| نعت کہنا ہے محمد مصطفیؐ کی شان میں |
| آپؐ کے ہی واسطے ہم کو ملی وہ نعمتیں |
| نعمتیں لکھ دیں گئیں جو سورۂ رحمان میں |
| آپؐ ہیں نورِ خدا اور وارثِ نورِ ہدا |
| جو نہ مانے اسطرح پھر کیا رہا ایمان میں |
| دو جہاں میں گونجتا ہے مرحبا صد مرحبا |
| یا محمدؐ لکھ دیا ہے دین کے ارکان میں |
| کون ہوگا وارثِ دینِ خدا بعدِ نبی |
| ہو چکا ہے فیصلہ من کنتُ کے اعلان میں |
| احمدِؐ مرسل پہ جس نے تھی لگائیں تہمتیں |
| اس بشر کو ہم گنیں گے حشر تک شیطان میں |
| شکر ہے اللہ کا پردیس سے آ کر وطن |
| پڑھ رہا ہے نعت صائب آج پاکستان میں۔ |
معلومات